ٹوکہ مشین حادثات دو خواتین شدید زخمی
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) مختلف علاقوں میں ٹوکہ مشین کے حادثات میں دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔۔۔۔
مسلم آباد کی 21 سالہ سمیرا اور جمالدین والی کی 55 سالہ اللہ وسائی مویشیوں کا چارہ کاٹ رہی تھیں کہ مشین کی زد میں آ گئیں۔ دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی عملے کے مطابق شدید زخموں کے باعث دونوں کے عمر بھر معذور ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔