واشنگ مشین میں کرنٹ، خاتون بے ہوش

 واشنگ مشین میں  کرنٹ، خاتون بے ہوش

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی )دڑی سانگھی میں واشنگ مشین کے استعمال کے دوران شارٹ سرکٹ سے کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔۔۔۔

 32 سالہ صدیقاں بی بی کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک مشین میں کرنٹ آ گیا، جس سے وہ بے ہوش ہو کر گر پڑی۔ ورثاء نے فوری طور پر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں