رحیم یارخان: سلنڈر سے آگ بھڑک اٹھی ، لڑکی جھلس گئی
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی )ٹبی وگھاور میں گیس سلنڈر کے ذریعے چائے بناتے ہوئے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ 14 سالہ فائزہ لیک ہونے والی گیس کے باعث بھڑکنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر شدید جھلس گئی۔۔۔۔
اہل خانہ نے فوری طور پر لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ واقعے کے بعد گیس سلنڈرز کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے ۔