منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، متعدد ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے۔۔۔
کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیوں کے دوران شراب اور چرس برآمد کی گئی۔کینٹ پولیس نے ملزم نواب کے قبضے سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔ چہلیک پولیس نے ملزم دلدار حسین سے 10 لٹر شراب، جبکہ قطب پور پولیس نے ملزم عمیر سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔ کوتوالی پولیس نے ملزم حماد کے قبضے سے 30 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔نیو ملتان پولیس نے ملزم شہزاد جبار سے 20 لٹر شراب، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم نعیم سے 15 لٹر شراب برآمد کی۔ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم بابر سے 10 لٹر، ملزم فیضان سے 10 لٹر اور ملزم ارسلان سے 18 لٹر شراب برآمد کی۔لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم غلام مصطفی سے 120 گرام چرس برآمد کی۔ جبکہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم سیف اللہ کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد کی۔