واٹرسپلائی نہ پہنچنے پرشہریوں کو ناجائز موٹریں ہٹانے کی وارننگ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) واٹرسپلائی نہ پہنچنے پرشہریوں کو ناجائز موٹریں ہٹانے کی وارننگ۔کرم پور کے شہریوں نے۔۔۔
واٹر سپلائی نہ پہنچنے کی شکایت کی جس پر ضلع کونسل کی ٹیم نے پائپ لائن کی چیکنگ کی۔ضلعی آفیسر امجد حسین کے حکم سے محمد ارشد چوغطہ کی نگرانی میں ٹیم نے پائپ لائن کا معائنہ کیاتو معلوم ہوا کہ کئی گھروں میں شہریوں نے اپنی موٹریں لگا رکھی ہیں جس کی وجہ سے پانی نہیں پہنچ رہا تھا۔ محمد ارشد چوغطہ نے شہریوں کو وارننگ دی کہ موٹریں ہٹائیں ورنہ بھاری جرمانے اور کارروائی ہوگی۔ اس موقع پر 18 ہزار روپے کے بقایا جات بھی ریکور کیے گئے ۔