تیزرفتاری، جھوٹی کال ،ناجائز اسلحہ رکھنے پرمقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کوٹ ادو، محمود کوٹ اور دائرہ دین پناہ کے مختلف تھانوں کی حدود میں تیز رفتاری۔۔۔
، جھوٹی اطلاع اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے واقعات پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔تھانہ محمود کوٹ میں ایک رکشاکی تیز رفتاری کے باعث حادثہ ہوا جس میں رکشا ڈرائیور محمد رمضان اور اہلیہ زخمی ہو گئے اور نامعلوم ڈرائیور فرار ہو گیا۔ تھانہ دائرہ دین پناہ میں ریاض حسین کے خلاف جھوٹی ڈکیتی کال پر مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ سٹی کی حدود عبدالرشید کے قبضہ سے بغیر لائسنس پسٹل اور زندہ گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ محمد سلیم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ مزید کارروائی جاری ہے ۔