ڈی سی وہاڑی کی جے یو آئی وفد کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)جمیعت علماء اسلام وہاڑی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق نعمانی کی زیر قیادت وفد نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ سے ملاقات کی ۔۔۔
،وہاڑی میں تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پھول پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ علماء کرام معاشرہ میں امن کے سفیر ہیں ،ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،میرے دفتر کے دروازے علماء کرام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔