بڑھتی آبادی کے کنٹرول کیلئے ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ جاری

بڑھتی آبادی کے کنٹرول کیلئے ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ جاری

ایم پی اے کے نمائندے کا دورہ، آگاہی سٹالز کو سراہا، خاندانی منصوبہ بندی پر زور

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت منعقدہ ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ دوسرے روز بھی قائداعظم پارک وہاڑی میں جاری رہا۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں نیزب خورشید نے مختلف آگاہی سٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر شہریوں بالخصوص فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے عوام میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق بڑھتی ہوئی دلچسپی واضح نظر آئی۔میاں نیزب خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلے کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ آبادی اور وسائل میں توازن قائم کیے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی خوشحال خاندان اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے ، جس کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین ثاقب نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں کم از کم دو سال کا وقفہ نہ صرف ماں کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ بچے کی بہتر نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں