سٹیز پروگرام کے تحت ساڑھے 8 کروڑ کی ترقیاتی سکیم منظور

سٹیز پروگرام کے تحت ساڑھے 8 کروڑ کی ترقیاتی سکیم منظور

جدید سٹریٹ لائٹس اور پولز نصب کیے جائیں گے ،اجلاس میں ڈی سی کو بریفنگ

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیم کی منظوری ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی پی سکیم کے تحت شہباز شریف رنگ روڈ بوریوالا پر جدید سٹریٹ لائٹس اور پولز نصب کیے جائیں گے ، شہری سہولتوں میں بہتری حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے اور پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت بوریوالا شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف رنگ روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے شہریوں کو محفوظ اور بہتر آمدورفت کی سہولت میسر آئے گی جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر)ارشد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، سی او بلدیہ بوریوالا امتیاز جوئیہ، ایکسین ہائی ویز عمیر لطیف، ایکسین بلڈنگ نذر بخاری، ایم ڈی واسا عاصم عباس رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وہاڑی میاں نعیم عاصم اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں