فوڈ اتھارٹی ،3ہزار کلو ملاوٹی مصالحہ جات،رنگ برآمد

فوڈ اتھارٹی ،3ہزار کلو ملاوٹی مصالحہ جات،رنگ برآمد

گرائنڈنگ یونٹ کے مالکان پر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ملتان (لیڈی رپورٹر)جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی غلہ منڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ رات گئے کریک ڈاؤن کیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر افتخار کی سربراہی میں بنگلہ دیش مارکیٹ میں میراتھن آپریشن کے دوران 3ہزار کلو ملاوٹی مصالحہ جات، 75کلو پھک، کھلا رنگ، آئل اور بھاری مشینری برآمد کی گئی۔ گرائنڈنگ یونٹ کے مالک راجہ مدثر اور راجہ مزمل کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئے اور پروڈکشن یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم مضر صحت اجزاء ملا کر جعلی مصالحہ جات تیار کر رہے تھے ، جو جنوبی پنجاب بھر میں سپلائی کئے جا رہے تھے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں