ڈی سی وہاڑی کا قائداعظم پارک میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ
پی ایچ اے کی ٹیموں کو پارکس اور گرین بیلٹس کو سرسبز رکھنے کی ہدایت
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے قائداعظم پارک شرقی کالونی کا دورہ کیا ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے پارکس، گرین بیلٹس اور سنٹر میڈین کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صحت مند، سرسبز اور خوشگوار ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ، انہوں نے پی ایچ اے کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور پودوں و درختوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے ، ڈپٹی کمشنر نے پارکوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔