کچے میں سرچ آپریشن، 40سے زائد سہولت کار گرفتار
ڈاکوؤں کو خوراک، علاج اور معلومات فراہم کرنے والے ملزم پکڑے گئے
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس نے کچے کے علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران 40سے زائد مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا اور تھانہ بھونگ، ماچھکہ اور کوٹ سبزل کے کچے علاقوں میں انجام دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد ڈاکوؤں کو کھانے پینے ، علاج معالجہ اور دیگر سہولیات کے علاوہ پولیس سے متعلق معلومات فراہم کرتے تھے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حراست میں لئے گئے سہولت کاروں سے دورانِ تفتیش اہم معلومات متوقع ہیں جو ڈکیتی اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائی میں مددگار ثابت ہوں گی۔