پرندوں کے غیر قانونی شکار پر دو افرادگرفتار

پرندوں کے غیر قانونی شکار پر دو افرادگرفتار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کے ناجائز کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۔۔۔

شہر کے مرکزی علاقے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ سینئر وائلڈ لائف رینجرز آفیسر رحمان علی اور عطلیل نے جوئیہ روڈ پر دکانوں پر چھاپہ مار کر محمد عمیر اور اعظم رضا کو حراست میں لیا۔گرفتار افراد پر غیر قانونی پرندوں کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ دونوں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، اس کیس میں مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں