ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،ماں بیٹا موقع پرجاں بحق

ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،ماں بیٹا موقع پرجاں بحق

علی اصغر اپنی والدی نسرین کے ہمراہ جارہا تھا حادثہ پیش آگیا ،ڈرائیور فرار

سکندرآباد (نامہ نگار )ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماں بیٹا موقع پرجاں بحق ،ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اڈا لاڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث حادثے میں 50 سالہ نسرین بی بی اور اس کا 18سالہ بیٹا علی اصغر جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔مرنے والے اڈالاڑ کے رہائشی تھے اور قاسم بیلہ جارہے تھے ۔واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا ئکے حوالے کر دیا۔ جاں بحق کے لواحقین نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں