زیادتی و قتل کیس ،ملزم کو دو مرتبہ عمر قید ،8لاکھ جرمانہ

زیادتی و قتل کیس ،ملزم کو دو  مرتبہ عمر قید ،8لاکھ جرمانہ

وہاڑی،بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے میں چھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے چار سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔۔۔

ایڈیشنل سیشن جج محسن علی کموکا نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر مرکزی ملزم سفیان عرف علی کو دو مرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔ مقدمے کی پیروی معروف قانون دان مرزا زاہد محمود نے کی۔استغاثہ کے مطابق 12 اگست 2022ء کو نواحی گاؤں 265/ای بی کے رہائشی امجد علی کی کمسن بیٹی دکان پر جا رہی تھی کہ اسے اغوا ئکر کے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا۔ دوران تفتیش مدعی امجد علی نے اپنے حقیقی بھانجے سفیان عرف علی کو نامزد کیا جبکہ دو دیگر افراد سفیان عرف شانی اور عمیر کے نام بھی شامل تفتیش کیے گئے۔چالان عدالت میں پیش ہونے اور گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد جج نے مرکزی ملزم کو دو مرتبہ عمر قید، پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ مدعی کو ادا کرنے اور مزید تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ دیگر دونوں ملزمان کو ثبوت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں