چھب کلاں میں بااثر افراد کی دھمکیاں،شہری کا تحفظ کا مطالبہ

 چھب کلاں میں بااثر افراد کی  دھمکیاں،شہری کا تحفظ کا مطالبہ

چھب کلاں(نامہ نگار) تھانہ چھب کلاں کی حدود نواحی گاؤں چک نمبر 89 پندرہ ایل میں بااثر افراد کی جانب سے شہری محمد اظہر کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔۔۔۔

 محمد اظہر نے پریس کانفرنس میں اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔متاثرہ شہری کے مطابق چک نمبر 89 پندرہ ایل کے رہائشی محمد شریف، محمد بابر اور شہزاد مسلسل انہیں اور ان کے خاندان کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ملزمان کھڑی فصلوں کو روند دیتے ، درخت چوری کرتے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، جس سے اہل خانہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔محمد اظہر نے بتایا کہ وہ پرامن شہری ہیں اور اپنی زمین پر محنت سے کاشتکاری کرتے ہیں، مگر بااثر افراد کی مسلسل زیادتیوں سے زندگی مشکل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال سے اپیل کی کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں