جرائم پیشہ افراد کا گھر پر حملہ اہل خانہ زخمی، مقدمہ درج

 جرائم پیشہ افراد کا گھر پر حملہ اہل خانہ زخمی، مقدمہ درج

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) موضع حلیم کھچی کے رہائشی منیر احمد نے اپنی والدہ زہراں مائی اور ہمشیرہ گلزار مائی کے۔۔۔

 ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے جرائم پیشہ عناصر محمد احمد، عابد، اعظم، جعفر، سردار اور لعل خان نے ان کے گھر دھاوا بول کر گلزار مائی کا بازو توڑ دیا اور والدہ کو زخمی کر دیا۔ گھر میں لوٹ مار کی گئی۔ متاثرہ خاندان نے تھانہ صدر میلسی میں مقدمہ نمبر 587/24 درج کروایا۔ عابد ملزم عدالتی مفرور ہے جبکہ دیگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں