گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تشدد

 گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تشدد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ قصبہ گجرات کی حدود موضع کہاوڑ میں گھریلو تنازع کے دوران خورشید مائی ڈکھنہ کی بیٹی کبریٰ بی بی کو مبینہ طور پر اس کے شوہر محمد ظفر ڈکھنہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔۔۔۔

 خاتون نے بتایا کہ شوہر نے بلا وجہ گالم گلوچ کے ساتھ پلاسٹک کے پائپ سے مارا، جس سے اس کی دائیں آنکھ اور کمر زخمی ہوئی۔ بعد ازاں اسے کمرے میں بند کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کی والدہ نے پولیس کو درخواست دے کر قانونی کارروائی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں