نشتر آؤٹ ڈورڈیپارٹمنٹ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ جلد نصب کرنیکی ہدایت

نشتر آؤٹ ڈورڈیپارٹمنٹ  میں واٹرفلٹریشن پلانٹ  جلد نصب کرنیکی ہدایت

ملتان (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے نشتر ہسپتال کے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آؤٹ ڈور مریضوں کے لیے واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کے لیے مجوزہ مقام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں