سی پی اوکی کھلی کچہری،مسائل کے حل کیلئے احکامات

سی پی اوکی کھلی کچہری،مسائل  کے حل کیلئے احکامات

ملتان (کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

 سی پی او ملتان نے شہریوں کی درخواستیں توجہ سے سنیں اور موقع پر متعلقہ افسران کو میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا اور پولیس و شہریوں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانا ہے ۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔ اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کے لیے پولیس کے دفاتر ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں۔کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے اپنے مسائل توجہ سے سننے اور فوری کارروائی کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں