مکان ہتھیانے کیلئے جعلی رجسٹری تیار کرانے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان ( کرائم رپورٹر )شہری کا مکان ہتھیانے کیلئے جعلی رجسٹری تیار کروانے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
بوہڑ گیٹ پولیس کو عظمی نورین نے بتایا کہ والد کی وفات بعد ملزمان عبدالمالک ، اقبال ،محمد علی اور عاطف نے مکان ہتھیانے کیلئے جعلی رجسٹری تیار کرواکر ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔