بہاولپور میں غریب دیہی خواتین میں لائیو سٹاک تقسیم

بہاولپور میں غریب دیہی خواتین میں لائیو سٹاک تقسیم

مفت گائیں اور بھینسیں دی گئیں، روزگار کے مواقع ملیں گے :کاظم علی

بہاول پور (سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب میں بیوہ اور مطلقہ دیہی خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت لائیو اسٹاک اثاثہ جات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب میں ضلع بہاولپور کی 233 مستحق خواتین کو 190 گائیں اور 43 بھینسیں فراہم کی گئیں جبکہ لائیو اسٹاک کریڈٹ کارڈز بھی دئیے گئے تاکہ خوراک اور دیکھ بھال کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ، رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ یہ اقدام خواتین کی مالی خودمختاری اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ مستفید خواتین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردار عاشق حسین کرمانی کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں