صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح:ارجمند شہباز

 صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح:ارجمند شہباز

رسید حاصل کریں، ریٹ لسٹ چیک کریں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی

 ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل ارجمند شہباز لودھی نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ خریداری کے وقت رسید حاصل کریں اور ہر دکان پر اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر چیک کریں تاکہ ناجائز منافع خوری اور دیگر بے ضابطگیوں کا سدباب ہو۔ ارجمند شہباز لودھی نے کہا کہ قوانین کے تحت ریٹ لسٹ نہ آویزاں کرنے یا رسید نہ دینے والے دکانداروں پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ اشیاء کی مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ بھی ضرور چیک کریں اور کسی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں تاکہ بروقت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں