نوسربازوں نے خاتون سمیت 2افراد سے رقم ،سونا ہتھیا لیا
ملتان (کرائم رپورٹر) نوسربازوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ حرم گیٹ پولیس کو کوثر بی بی نے بتایا کہ گلی میں نوسرباز باتوں میں الجھا 55ہزار اور دوتولہ زیورات لیکر فرار ہوگیا۔۔۔
جبکہ بی زیڈ پولیس کو غلام علی نے بتایا کہ نامعلوم کار ڈرائیور نے مجھے ایکسیڈنٹ سے ڈراکر زبردستی کار میں بٹھالیا اور نوسربازی سے سامان موبائل لیکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔