کسان کو محنت کا معاوضہ نہیں ملا، خالد کھوکھر

کسان کو محنت کا معاوضہ  نہیں ملا، خالد کھوکھر

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے۔۔۔

 بعد پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا ہے ۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاک فوج کو کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے ۔خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ اسلام مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت دینے کا درس دیتا ہے ، مگر پاکستان میں گزشتہ تین سال سے کسان کو اس کی محنت کا مناسب معاوضہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ زرعی ترقی کی شرح منفی ہو چکی ہے ۔ پیداوار بڑھانے کے لیے کھادوں کا استعمال ضروری ہے ، لیکن جب تک کاشتکار کو فصل کا مناسب ریٹ نہیں ملے گا، وہ کھاد خریدنے کے قابل نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم خریداری مہم کے آغاز میں ریٹ 2800 روپے من تھا، جب مارکیٹ میں قیمت 3500 روپے من ہوئی تو اسے کنٹرول کر دیا گیا، جو کسانوں کا معاشی قتل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں