زیب النساء پارک میں لائٹس نصب کرنے کا آغاز
ایم ڈی ہارٹی کلچر کا دورہ، صفائی و سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت جاری
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے زیب النساء پارک کو خوبصورت لائٹس سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنصیب کا کام شروع کر دیا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے لیڈیز پارک زیب النساء اور آرٹس کونسل پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے لائٹس، لینڈ اسکیپنگ، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسر کو ضروری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر سید وسیم حسن نے کہا کہ زیب النساء لیڈیز پارک میں لائٹس کی تنصیب اور شہری سہولیات کی فراہمی جاری ہے ۔ آرٹس کونسل پارک میں لینڈ اسکیپنگ کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پارکوں میں صفائی کے نظام، پانی کی فراہمی اور موسم کے مطابق پودوں و گرین بیلٹس پر چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔