میپکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی میں توسیع کر دی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے صارفین کی سہولت کے پیش نظر بیجز نمبر 7 تا 9 کے۔۔۔۔
بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں بیجز کے بلوں کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام نو آپریشن سرکلوں کے صارفین اس توسیعی مدت کے دوران اپنے بجلی بل لیٹ پے منٹ سرچارج (LPS) کے بغیر جمع کرا سکیں گے ۔میپکو کمرشل ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تبدیلی کو اپنے ریکارڈ میں شامل کریں اور صارفین کو بروقت آگاہی اور سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں۔