کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

سکندرآباد (نامہ نگار) بستی کھوکھراں کے قریب نوجوان کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیل کے مطابق گاگراں سولنگ کا رہائشی سترہ سالہ جاوید چھت پر موجود تھاکہ کپڑوں کی تار اتفاقاً بجلی کی مین لائن سے چھو گئی۔۔۔

 جیسے ہی اس نے تار کو ہاتھ لگایا اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا،اطلاع پر ریسکیوٹیم موقع پر آئی اور چیک تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ بعد ازاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی اور لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں