مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)تھانہ تلمبہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 16 والے پل کے قریب مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، گرفتار ملزم ارشد مصلی سکنہ جراحی تلمبہ جو ڈکیتی، چوری اور زناء سمیت 11 مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔