ویمن یونیورسٹی، پی ایچ ڈی سکالرز کے پبلک ڈیفنس کا اہتمام

ویمن یونیورسٹی، پی ایچ ڈی  سکالرز کے پبلک ڈیفنس کا اہتمام

ملتان( خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ہسٹری اینڈ پاکستان سٹڈیز کے زیرِ اہتمام دو پی ایچ ڈی سکالرز کے پبلک ڈیفنس کا انعقاد آج کچہری کیمپس میں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق شعبہ ہسٹری اینڈ پاکستان سٹڈیز کی پی ایچ ڈی سکالر ہاجرہ سلیم اپنے تحقیقی مقالے ‘‘برطانوی انتظامی نظام اور تقسیمِ ہند (1940ء تا 1947ء)’’ جبکہ پی ایچ ڈی سکالر مبینہ نرگس اپنے تحقیقی مقالے ‘‘ایران میں خواتین کی سماجی و سیاسی حیثیت (1925ء تا 1989ء)’’ کا عوامی دفاع پیش کریں گی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق دونوں تحقیقی مقالات تاریخ اور سماجی و سیاسی مطالعات کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں