معرکہ حق تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے درج ہوچکا،کریم خان
ملتان (لیڈی رپورٹر) آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر نواں شہر سے ابدالی روڈ ملتان پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن پاکستان اور سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کریم نواز خان نے کی۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کریم نواز خان نے کہا کہ معرکہ حق تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے درج ہو چکا ہے ۔ دشمن نے ہمیشہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور مختلف سازشیں کیں۔