پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی شہری مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اس فیصلے نے حالات مزید خراب کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عاالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ اس سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ اور کم آمدن والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دیے بغیر استحکام ممکن نہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ نے عام شہری کی زندگی مشکل بنا دی ہے ۔