افواج پاکستان کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کا خراج تحسین
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے قومی وقار، دفاعی طاقت اور عالمی سطح پر مضبوط شناخت کی عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے اعلیٰ حکمت عملی اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم میں اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے ۔ معرکہ حق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔