شجاع آباد کے رجسٹرڈ سکول مکمل محفوظ، سرٹیفکیٹس کی تصدیق جاری

شجاع آباد کے رجسٹرڈ سکول مکمل  محفوظ، سرٹیفکیٹس کی تصدیق جاری

شجاع آباد (سٹی رپورٹر) شجاع آباد کے تمام نجی و رجسٹرڈ تعلیمی اداروں نے حفاظتی انتظامات اور بلڈنگ سیفٹی کے حوالے سے مکمل وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سکولز حکومت کے مقررہ قوانین کے مطابق محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب تحصیل شجاع آبادکے ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں بعض خبروں میں تعلیمی اداروں کی عمارتوں اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں خدشات ظاہر کیے گئے تھے ، تاہم یہ تاثر درست نہیں۔ شجاع آباد کے بیشتر رجسٹرڈ سکولز مضبوط اور محفوظ عمارتوں میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں