زراعت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری،ڈاکٹر شفیق

زراعت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری،ڈاکٹر شفیق

ملتان (خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میں پائیدار زراعت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بی سی آئی پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر شفیق احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے یونیورسٹی میں سسٹین ایبلٹی اور ماحول دوست زرعی نظام کے فروغ کے لئے جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید زرعی تحقیق کو عالمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی پائیدار زراعت، جدید تحقیق اور انڈسٹری روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر شفیق احمد نے پائیدار زراعت، عالمی رجحانات، کپاس کی بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات، ریگولیٹری معاملات اور ڈیمانڈ بیسڈ کاٹن پروڈکشن پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کپاس کی پیداوار کو عالمی معیار اور سسٹین ایبلٹی کے مطابق ڈھالنا ناگزیر ہے تاکہ پاکستانی کپاس عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھ سکے۔

سیمینار میں کاٹن سسٹین ایبلٹی، جدید پیداواری نظام، ماحول دوست زرعی حکمت عملیوں اور کسان دوست پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ، فیکلٹی اور ریسرچرز نے بھرپور شرکت کی۔ڈاکٹر شفیق احمد نے فیکلٹی سے ملاقات اور تجرباتی فیلڈز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں جاری تحقیقی منصوبوں اور جدید کاٹن پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے میکانیکل کاٹن پکنگ اور ہائی ڈینسٹی کاٹن پلانٹیشن کو مستقبل کی اہم ضرورت قرار دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں