پندرہ میپکو ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع، 16لاکھ کی ریکوری

پندرہ میپکو ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع، 16لاکھ کی ریکوری

میلسی (نامہ نگار) انچارج ڈی اینڈ آر میپکو سب ڈویژن میلسی سرفراز احمد نے بتایا کہ ایم ایس ٹی ایچ کیو میلسی سمیت رینجرز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 15 سے زائد بڑے بجلی کے ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور میٹر بھی قبضہ میں لے لیے گئے۔

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 16 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کے ذمہ 1 لاکھ 30 ہزار روپے بقایا تھے ۔ اسی طرح شیخ ندیم سے 1 لاکھ روپے اور اللہ یار وڈ سے 73 ہزار روپے وصول کیے گئے ۔ سرکلر روڈ پر شیخ عمران جو 4 لاکھ روپے کا ڈیفالٹر تھا، اس سے 2 لاکھ روپے نقد وصول کیے گئے جبکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ واجبات کی وصولی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں