جماعت اسلامی وہاڑی کا ضلعی اجتماع، تنظیمی امور پر غور

جماعت اسلامی وہاڑی کا ضلعی اجتماع، تنظیمی امور پر غور

امیر جنوبی پنجاب ذیشان اختر سمیت رہنماؤں کی شرکت، فلاحی سرگرمیوں پر گفتگو

وہاڑی (خبرنگار) جماعت اسلامی وہاڑی کے زیر اہتمام سالانہ ضلعی اجتماع ارکان جماعت اسلامی مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں صوبائی، ضلعی اور تحصیلی قیادت سمیت ارکان اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجتماع میں امیر صوبہ جنوبی پنجاب ذیشان اختر، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ثناء اللہ سیرانی، امیر ضلع طارق محمود، جنرل سیکرٹری ضلع راؤ عمر نفیس، صدر الخدمت فاؤنڈیشن سید جاوید حسین شاہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب ولید ناصر،سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ امیر صوبہ جنوبی پنجاب ذیشان اختر نے کہا جماعت اسلامی ملک میں اسلامی، فلاحی اور عوامی نظام کے قیام کے لیے منظم جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوامی مسائل کے حل اور نوجوان نسل کی مثبت رہنمائی انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ خدمت خلق، تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ جماعت کا پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے ۔مقررین نے جماعت اسلامی کی تنظیمی کارکردگی، فلاحی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے ملک بھر میں امدادی و فلاحی کام جاری ہیں جو قابل تحسین ہیں۔اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں