پاک فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیئے ،احمد مجتبیٰ

پاک فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیئے ،احمد مجتبیٰ

آپریشن بیان المرصوص پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی ثبوت

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور میاں محمد عظیم سعید نے معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر صدر آصف علی زرداری، سید یوسف رضا گیلانی، وزیر اعظم شہباز شریف ،افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے اور اسے سبق سکھایا۔ آپریشن بنیان المرصوص افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی دفاع کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر دشمن کے مذموم عزائم ناکام بناتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اور افواج وطن کے دفاع کے لئے متحد اور ہر قربانی کے لئے تیار ہے۔

بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور جارحانہ پالیسیوں کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا گیا اور آئندہ بھی کسی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم ملکی سالمیت، خودمختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیاں قوم کے لئے باعث فخر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں