پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگا،خالد خان

پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگا،خالد خان

سامان جنگ کی نقل وحمل کیلئے پاکستان ریلوے ہمیشہ کلیدی کردار کا حامل رہا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان المرصوص کے موضوع پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی دفاع میں کامیابیوں اور ریلوے کے مؤثر کردار کو اجاگر کیا گیا۔تقریب میں افسر، ملازمین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان ریلوے پولیس کے دستے نے پاک فوج کے شہداء کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایک بچی نے موضوع پر مدلل اور پُرجوش تقریر پیش کی جس میں دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستان کے بروقت اور مؤثر جواب، جدید طیاروں کو نشانہ بنانے اور دشمن کی عسکری تنصیبات کو تباہ کرنے کے اقدامات کا ذکر کیا گیا۔ مقررہ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی صلاحیت رکھنے والا ملک ہے جو دفاعی مقاصد کیلئے یہ صلاحیت رکھتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں