ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا سب جیل شجاع آباد کا دورہ
ملتان (کرائم رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن اسد جاوید وڑائچ نے سب جیل شجاع آباد کا ماہانہ دورہ کیا۔۔
جس میں سکیورٹی انتظامات، انتظامی امور اور قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران ڈی آئی جی نے جیل ہسپتال، کچن، غلہ گودام، پی ایم آئی ایس، وارڈرز لائنز، پی سی او روم، سٹاف کالونی اور ملاقات شیڈ سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور کھانے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔