ڈینگی ڈیوٹی سٹاف کو چھٹیوں میں سفری الائونس دینے کا حکم
سکولوں میں تعینات سٹاف کو یومیہ بنیادوں پر الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز کا ڈینگی ڈیوٹی کے لئے سٹاف کو چھٹیوں میں بھی سفری الاؤنس دینے کا حکم تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو پنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات 2026 کے دوران ضلع بھر کے پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سکولوں (مردانہ و زنانہ) میں تعینات انچارج ہیڈ ٹیچرز اور نامزد کردہ ڈینگی فوکل پرسنز کو روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سے متعلقہ سرگرمیاں مکمل کرنے کے لئے سفری الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ، ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد اور روزانہ رپورٹس جمع کروانا تمام سکولوں کے لئے لازمی ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ ڈی ڈی اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے عملے کی فہرستیں فوری طور پر تیار کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں جمع کرائیں۔یہ اقدام ڈینگی بخار کی روک تھام کے لئے جاری پنجاب حکومت کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے ۔سٹاف کو تاکیدکی گئی ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیاں مربوط بنائیں اور متعلقہ اداروں سے قریبی روابط استوار رکھیں۔