جی بی کے عوام نے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا، مظہر رخسار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت، ترقی اور عوامی خدمت کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ایسی حکومت تشکیل دے گی جو خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست مفاہمت اور جمہوری سوچ پر مبنی ہے جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔مہر مظہر رخسار سیال نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمان بن کر ملک و قوم کی خدمت کرتی رہے ۔