قانون سے آگاہی ہر شہری کا حق، عاطف حسین ایڈووکیٹ

قانون سے آگاہی ہر شہری کا  حق، عاطف حسین ایڈووکیٹ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور ممتاز قانون دان چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قانون سے آگاہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ایک باشعور شہری ہی اپنے قانونی و آئینی حقوق کا مؤثر دفاع کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی بہت سی ناانصافیاں اور قانونی پیچیدگیاں عوام میں شعور کی کمی کے باعث جنم لیتی ہیں، جن کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکالت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ انصاف، حق اور قانون کی سربلندی کے لیے جدوجہد کا نام ہے ۔ وکلا برادری نے ہمیشہ آئین، جمہوریت اور شہری حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں