وہاڑی اور بوریوالا میں غیر قانونی فیٹ میلٹنگ یونٹس مسمار

وہاڑی اور بوریوالا میں غیر قانونی  فیٹ میلٹنگ یونٹس مسمار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات محترمہ قرۃ العین نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی اور بوریوالہ میں قائم دو غیر قانونی فیٹ میلٹنگ یونٹس کو مسمار کروا دیا۔

کارروائی کے دوران متعلقہ یونٹس کو سیل کرنے کے بعد بھاری مشینری کے ذریعے ان کا ڈھانچہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔محترمہ قرۃ العین نے کہا کہ غیر قانونی صنعتی سرگرمیوں اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں