کلرکس ویلفیئر اینڈ امدادی ٹرسٹ وہاڑی کی فلاحی سرگرمیاں جاری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) کلرکس بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے زیرِ اہتمام قائم کردہ کلرکس ویلفیئر اینڈ امدادی ٹرسٹ کلرکس برادری کی فلاح و بہبود، باہمی تعاون اور امدادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ٹرسٹ بیماری، حادثات اور دیگر مشکلات میں مبتلا کلرکس کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ وفات کی صورت میں لواحقین کی بھی مدد کرتا ہے ۔
ٹرسٹ کے صدر صوفی عبدالخالق، نائب صدر اختر بھٹی، جنرل سیکرٹری رشید رفیق، خزانچی محمد سجاد بھٹی اور مجلسِ عاملہ کے اراکین فلاحی مقاصد کے حصول کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر عہدیداران نے کہا کہ اتحاد، تعاون اور خدمتِ انسانیت ہی ایک مضبوط برادری کی اصل پہچان ہے ۔