محتسب پنجاب دفتر وہاڑی کی بوریوالہ میں کھلی کچہری کا اعلان

محتسب پنجاب دفتر وہاڑی کی  بوریوالہ میں کھلی کچہری کا اعلان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) دفتر محتسب پنجاب ریجنل آفس وہاڑی کے زیر اہتمام عوامی مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے کھلی کچہری اور مشترکہ سماعت کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ کھلی کچہری 11 جون 2026ء بروز جمعرات دوپہر 2 بجے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بوریوالہ کے دفتر میں منعقد ہوگی۔

محتسب پنجاب ریجنل آفس وہاڑی کے مشیر (ایڈوائزر) عشرت اللہ خان صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات پر سماعت کریں گے ۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود ہوں گے تاکہ شکایات کی موقع پر سماعت اور فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے ۔تحصیل بوریوالہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مقررہ وقت پر کھلی کچہری میں شرکت کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں