حضرت بابا اسمعیل دولہو سرکارؒ کے عرس کی تیاریاں شروع
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) حضرت بابا اسمعیل دولہو سرکار چشتی نظامیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں سجادہ نشین دربار شریف میاں نثار مسعود چشتی نظامی وہاڑی پہنچ گئے ۔
انہوں نے اس موقع پر مریدین اور عقیدت مندوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عرس مبارک میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔سجادہ نشین دربار عالیہ میاں نثار مسعود چشتی نظامی نے بتایا کہ حضرت بابا اسمعیل دولہو سرکار چشتی نظامیؒ کا سالانہ عرس 19 اور 20 جون 2026 کو ٹاٹا پور ملتان میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔