قتل کیس میں مطلوب ملزم زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر) راجہ رام پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ راجہ رام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ راجہ رام میں مطلوب ملزم عرفان ولد محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا جبکہ مقدمہ کی تفتیش جاری ہے۔