نشے کے عادی نوجوان کی لاش کمرے سے برآمد

نشے کے عادی نوجوان کی لاش کمرے سے برآمد

بیوی سے علیحدگی کے بعدحسیب ذہنی دباؤ کا شکار تھا ، ورثا کا کارروائی سے انکار

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم کالونی میں 33 سالہ نوجوان حسیب احمد کی نعش اس کے رہائشی کمرے سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کے بھائی محمد وقاص نے اطلاع دی کہ حسیب احمد کی اہلیہ چار ماہ قبل گھریلو ناچاقی پر طلاق لے کر علیحدہ ہوگئی تھی جس کے بعد وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر نشے کی لت میں مبتلا ہوگیا تھا۔ حسیب احمد اپنی ہمشیرہ اور بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی اور ضروری کارروائی شروع کردی، تاہم ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں