سوئمنگ پول میں ڈوب کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
پابندی کے باوجود نہانے پر پولیس متحرک، 3 مالکان گرفتار کر لیے
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی شاہراہ پر واقع النور گارڈن میرج ہال کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے سات سالہ بچہ ذوالنورین ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مظہر فرید کالونی کا رہائشی حفیظ الرحمن اپنے خاندان کے 22 افراد کے ہمراہ سوئمنگ پول گیا تھا جہاں ذوالنورین کا اچانک پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں گر کر ڈوب گیا۔ واقعہ کے بعد ورثاء نے پولیس کارروائی سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کمسن بچوں کے سوئمنگ پول میں نہانے پر پابندی عائد ہے ۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سوئمنگ پول اور گارڈن میرج ہال کے تین مالکان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں